قیامت خود بتائے گی ،قیامت کیوں ضروری تھی، شاید طوفان زلزلے اور شدید آندھیاں اسی لئے آتی ہیں اس آدمی نے۔۔۔

قیامت خود بتائے گی ،قیامت کیوں ضروری تھی : پاکستان میں آدھے مغز والے انسانوں کی بہتات : ملتان میں دیور نے 5 بچوں کی ماں اپنی بھابھی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ۔۔۔۔۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ ان بچوں کا باپ نشا کا عادی ہے ، اس کا اور اسکے بھائی کا لین دین کا جھگڑا تھا اور آئے روز ان کی گھر میں لڑائی ہوتی ۔
پورا محلہ انکا شور سنتا ، 2 سال قبل ملزم نے اپنے بھائی سے لین دین کلیئر کرنے کا مطالبہ کیا تو انکا پھر جھگڑا ہوا ، چنانچہ سگے بھائی نے اپنے نشا کے عادی بھائی اسکی بیوی اور بچوں کو گھر سے نکال دیا اور انکے سامان پر بھی قبضہ کر لیا ، اس پوسٹ کی تصویر میں موجود ملزم گھر اور سامان پر قابض ہو گیا ، بھائی نہ جانے کہاں گیا مگر خاتون 5 بچوں کو لے کر میکے آگئے ، چند روز قبل خاتون نے اپنے دیور کی منت سماجت کی کہ ہمارے کچھ کپڑے اور ضروری سامان ہمیں اٹھانے دو ، ملزم نے انہیں گھر بلا لیا ، خاتون اپنے تین بچوں کے ساتھ وہاں پہنچی اور اپنے کپڑے شاپروں میں ڈالنے لگی اس دوران ملزم گا۔لیاں بکنے لگا ، عینی شاہد بچوں کے مطابق ماں نے جواب میں دیور کو برا بھلا کہا تو اس بدقماش نے غصے میں آکر خاتون کو گو۔لیاں مار دیں ، ماں کو زمین پر لہو لہان گرتا دیکھ کر بچے خوفزدہ ہو گئے اور بھاگ کھڑے ہوئے ، زخمی خاتون آدھا گھنٹہ چیخ پکار کرتی رہی محلے دار سنتے رہے مگر کوئی اسکی مدد کو نہ آیا ، آخر تڑپ کر 5 بچوں کی ماں جان بحق ہو گئی اور 5 بچے جو پہلے ہی باپ کی توجہ سے محروم تھے وہ ماں کی شفقت اور محبت سے بھی محروم ہو گئے ۔۔۔۔۔ آئیے ملکر اس جہالت کا ماتم کریں جس نے اچھے بھلے معاشرے کو پاگل جانوروں کا باڑہ بنا رکھا ہے ۔،، اللہ کریم ہمارے حالات پر رحم فرمائے۔
