تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری

پرزن انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تمام ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی نومبر دسمبر کی تنخواہوں کی منظوری دیدی گئی۔
آئی جی جیل میاں فاروق نذیر نے ہدایت کی ہے کہ ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو جلد تنخواہیں ادا کردی جائیں گی ۔
آئی جی جیل نے بتایا کہ پرزن انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم پراجیکٹ میں مزید6ماہ کی توسیع جبکہ ڈیٹاانٹری آپریٹرزکیلئے76ہزار ماہانہ تنخواہ وسالانہ10فیصداضافےکی منظوری دیدی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھرتی کاعمل شروع کرنےکیلئےسمری وزیراعلیٰ کی منظوری کیلئےبھجوائی جاچکی ہے،سمری منظوری ہوتے ہی بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
