اسکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے،طلبہ کےلیے بڑی خبر

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ ضلع کے 80 سرکاری اسکولز بدستور 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔
صبا اصغر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ سیلابی پانی سے اسکولز متاثرہوئے ہیں کچھ میں پانی کھڑا ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مراسلہ کی روشنی میں ضلع کے 80 سرکاری سکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل سیالکوٹ کے متعدد اسکولز 8 تا 10 ستمبر بند رہیں گے، تحصیل ڈسکہ اور پسرور کے سرکاری اسکولز بھی متاثرہ فہرست میں شامل ہیں۔ تحصیل سمبڑیال کے کئی سکولز میں بھی تدریسی عمل عارضی طور پر معطل رہے گا۔
حکام نے سیلابی پانی سے اسکولز کے احاطے متاثر ہونے اور حفاظتی نقطہ نظر سے بندش ضروری قرار دیدیا، کہا والدین اور طلبہ تعاون کریں، بچوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ نئے حکمنامے کا اطلاق صرف سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔ ضلع کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 5 ستمبر سے کھل چکے ہیں۔