pakistan

انوکھی شادی ، بیوی نے خود شوہر کی شادی اپنی سہیلی سے کروادی

ایسی نرالی شادی شاید ہی دیکھی ہو، جس میں ایک بیوی نے خود اپنے شوہر کی دوسری شادی اپنی سہیلی سے کروا دی۔ ہوا یوں کہ فاطمہ، جو شادی شدہ تھی، کی سہیلی رابعہ اکثر اس کے گھر آتی جاتی تھی۔ وقت کے ساتھ رابعہ کی کبھی کبھار بات چیت فاطمہ کے شوہر سے بھی ہونے لگی۔ وقت گزرتا رہا، اور رابعہ فاطمہ کے شوہر کو دل دے بیٹھی۔

رابعہ نے بلا جھجک فاطمہ سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور شادی کی خواہش ظاہر کر دی۔ فاطمہ نے نہ صرف اپنی سہیلی کی بات مانی بلکہ اپنے شوہر کی شادی بھی اسی سے کروا دی۔ اب دونوں سہیلیاں ایک ہی شوہر کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *