World

اسرائیلی طیارے ترک فضائی حدود میں داخل ہوئے تو ترک فضائیہ نے ان کیساتھ کیا کیا

ترک اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران پر ابتدائی حملے میں شامل اسرائیلی طیارے مختصر وقت کے لیے ترک فضائی حدود میں بھی داخل ہوئے۔

اخبار کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی نشاندہی ہوتے ہی ترک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے اڑان بھری اور اسرائیلی طیاروں کو خبردار کیا اور واپس جانے کا کہا گیا جس کے بعد اسرائیلی طیارے فوری طور پر ترک فضائی حدود سے نکل گئے۔

ترک اخبار نے مزید دعویٰ کیا کہ نیٹو رکن ہونے کے باعث اور اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کی جانب سے ترکی کو اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع تھی۔

ترک اخبار کا مزید کہنا ہے کہ ترک فضائیہ مشرقی سرحد پر چوکس ہے اور  24 گھنٹے فضائی حدود کی نگرانی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *