pakistan

اسلام آباد میں 4 بجے قتل، لیکن 3 بجے تک ثنا یوسف کس معروف شخصیت سے رابطے میں تھیں؟ نام سامنے آ گیا۔

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل پر معروف صحافی ہرمیت سنگھ نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ ایک نجی چینل سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ثنا یوسف سانحے سے کچھ دیر پہلے تک ان سے رابطے میں تھیں اور گزشتہ ہفتے بھی دونوں کے درمیان گفتگو ہوتی رہی۔

ہرمیت کے مطابق ثنا کی رہائش ایسی جگہ تھی جہاں بالائی منزل پر بغیر اجازت جانا ممکن نہیں، جس سے لگتا ہے قاتل شناسا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح میت راتوں رات اسلام آباد سے چترال منتقل کی گئی، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید خاندان میڈیا سے دور رہنا چاہتا تھا یا کچھ چھپایا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ایک دبلا پتلا نوجوان اسلحہ لے کر گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی۔ محلے والوں کے مطابق ثنا ہمیشہ خوش اخلاق اور باوقار تھیں۔ ہرمیت نے بتایا کہ ان کی ثنا سے آخری بات چیت رات تین بجے ہوئی، جب کہ قتل کا وقت صبح چار بجے درج ہے، اور سوال اٹھایا کہ ایک گھنٹے میں ایسا کیا ہوا؟

انہوں نے بتایا کہ لاش نانی کے گھر لی گئی، پھر چترال بھیج دی گئی، اور میڈیا سے مکمل اجتناب کیا گیا۔ ہرمیت نے کہا کہ ثنا ایک باوقار اور شائستہ لڑکی تھیں، جو خواب پورے کرنے کے لیے کوشاں تھیں، اور ایک ڈرامے پر بھی بات چل رہی تھی۔

آخر میں انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ قاتل کو سزا ملے اور آئندہ ایسے واقعات روکے جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *