World

ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کیلئےپی ٹی آئی کے 20 لوگوں کو دعوت نامے موصول

اسلام آباد(نیوز دیسک)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دعوت نامے موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے۔
صحافیوں کے اس سوال پر کہ کیا عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی عہدیدارکو دعوت نامہ آیا ہے؟ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے جواب دیا کہ ہم ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں نہیں جا رہے مگر ہمارے لوگ جارہے ہیں۔
مذاکرات کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 2 کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ہمارے لوگوں کی ضمانت لی جائے اور سب قانون کے مطابق ہو، حکومت ایک نوٹیفکیشن سے اس پر عمل درآمد کرسکتی ہے، اگرمذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو پھر آگے دیکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *