pakistan

نومولود بچے کی موت… الزامات اور سوالات نے کیس کو پیچیدہ بنا دیا

سندھ کے علاقے سانگھڑ (جھول) میں ایک نومولود بچے کی موت کے بعد معاملہ پیچیدہ صورتحال اختیار کر گیا ہے، جہاں ماں پر الزامات اور اہلِ خانہ کے بیانات نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پری نامی خاتون نے ایک سال قبل اپنی پسند سے رافع مری نامی نوجوان سے شادی کی تھی اور دونوں معمول کی زندگی گزار رہے تھے۔ چند روز قبل خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس پر خاندان میں خوشی کی فضا تھی۔

تاہم 31 مارچ 2026 کو بچے کے انتقال کی اطلاع دی گئی، جس کے بعد معاملہ نے نیا رخ اختیار کیا۔ سسرال کی جانب سے خاتون پر بچے کی موت سے متعلق الزامات عائد کیے گئے، جبکہ خاتون نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے ہی بچے کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

خاتون کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جبکہ پولیس کی کارروائی پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ ایک حساس معاملہ بن چکا ہے، جس میں حقائق کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *