کراچی میں المناک واقعہ : مدد درکار ہے

کراچی کے علاقے ناظم آباد سے 14 سالہ بچی عائشہ کی گمشدگی کی اطلاع سامنے آئی ہے، جس پر اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عائشہ 30 مارچ کو شام تقریباً 5 بج کر 20 منٹ پر گھر سے قریبی دکان سے چپس لینے نکلی تھی، مگر اس کے بعد وہ واپس نہیں آئی۔ گھر والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کافی تلاش کیا، لیکن تاحال اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی۔
اہلِ خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس بچی کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ہو تو فوراً درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:
📞 0333-2481002
مزید برآں شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچی کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے۔
