pakistan

المرا فاؤنڈیشن کا سب سے لاڈلہ بچہ جو اوپر سے سفارشیں ڈلوا کے اپنی بات منواتا ہے اور۔۔۔

المرا فاؤنڈیشن کا سب سے لاڈلہ بچہ جو اوپر سے سفارشیں ڈلوا کے اپنی بات منواتا ہے ۔۔۔۔ اپنا گھر میں مقیم سرگودہا کے ایک بچے کی خوبصورت سچی کہانی ۔۔۔۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ اور صوفیہ وڑائچ کی صاحبزادی ماہ نور نے ایک انٹرویو میں سرگودہا کے ایک ایسے بچے کا ذکر کیا جسے فاؤنڈیشن میں لایا گیا تو اسکی عمر ڈیڑھ سال تھی ۔

کمزوری اور بیماری کی وجہ سے وہ اپنے سر کا وزن بھی نہیں اٹھا سکتا تھا اور اسکی گردن ہر وقت ایک طرف جھکی رہتی ، بچے کی حالت کےپیش نظر ڈی آئی جی صاحب کو ڈر تھا کہ اس بچے کو کچھ ہو نہ جائے ۔۔۔ لیکن انکی صاحبزادی ماہ نور للہ نے بچے کی ذمہ داری خود اٹھائی ، اسے ورکرز کی بجائے اپنے گھر میں اپنے پاس رکھا اسے بہترین ڈاکٹرز کو دکھایا گیا ، ڈیڑھ ماہ کی توجہ شفقت اور دیکھ بھال کے بعد وہ بچہ صحت یاب ہوا اور جب اسے واپس فاونڈیشن کے ایک گھر میں منتقل کیا گیا تو یہ ایک ہنستا مسکراتا شرارتی اور وی آئی پی بچہ بن چکا تھا ، اب اسے ہر چیز دو بار چاہیے ہوتی ہے ، چاکلیٹ ، سینڈوچ ، کولڈ ڈرنگ ۔۔۔۔۔۔۔اگر اسے نہ ملے توماہ نور ، ڈی آئی جی صاحب یا امی سے سفارش کروا کے اپنی بات منوا لیتا ہے اور اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہوتا ہے ۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *