مرد کو ہر تیسرے دن حق زوجیت ادا کرنی چاہیے، ڈاکٹر نبیحہ نے پھر متنازع بیان دے دیا

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا رشتہ ٹوٹنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ایک نئی بحث اس وقت سامنے آئی جب انہوں نے اپنے شوہر حارث کھوکھر پر ذہنی اذیت اور تذلیل کے الزامات عائد کیے۔
فضا علی کی حالیہ رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنی خراب ہوتی ہوئی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے اپنے والدین کی باتوں میں آ کر ان کے ساتھ ناروا سلوک شروع کر دیا۔
رمضان ٹرانسمیشن “نورِ رمضان” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر حارث کھوکھر سے شادی کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
ڈاکٹر نبیحہ کے مطابق شادی کے صرف دو ماہ کے اندر انہیں شدید ذہنی دباؤ، الزامات، پابندیوں اور تذلیل کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ان کے شوہر نے خود اعتراف کیا کہ انہوں نے محبت کے بجائے شہرت کے لیے شادی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے شوہر کا مقصد بعد میں انہیں بدنام کرنا تھا تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ ڈاکٹر نبیحہ علی خان گھر سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔
پروگرام کے دوران جذباتی انداز میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی مشکل ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے کمرے کا دروازہ بند کرنے تک کی اجازت نہیں تھی، نہ ہی وہ سکون سے اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا سکتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ معمولی باتوں پر ان پر شک کیا جاتا تھا، انہیں بار بار ذلیل کیا جاتا تھا اور ان پر سنگین نوعیت کے الزامات بھی لگائے گئے۔
