قصور میں 17 سالہ کنواری لڑکی نے بچے کو جنم دے دیا

نہ زمین کانپی نہ آسمان لرزا
قصور میں 17 سالہ کنواری لڑکی نے بچے کو جنم دے دیا
نمبردار نے غریب خاندان کو گاؤں سے نکال دیا
پچھلے سال عید والے دن ایمن نامی اس لڑکی نے بچے کو جنم دیا تھا جو اب اک سال کا ہونیوالا ہے
لڑکی نے جو کچھ بتایا اسکے مطابق دوپہر کا وقت تھا میں بھینسیں چرا کر واپس گھر پہنچی تو گھر میں کوئی نہیں تھا
والدین اور بھائی کھیتوں میں تھے
اسی وقت محلے کا اک اوباش جو اکثر مجھے تنگ کرتا تھا گھر میں گھس آیا
جبکہ اسکا بھائی باہر کھڑا پہرہ دیتا رہا
عنایت نامی اس لڑکے نے مجھے زبردستی نشانہ بنا ڈالا اور یہ کہہ کر چلا گیا کہ بتانا کسی کو نہیں ورنہ میں تمہیں مار ڈالوں گا
میں چپ ہو گئی کسی کو نہیں بتایا
کچھ ہفتے گزرے تو میری طبیعت خراب ہوئی لیکن ہاضمے کی خرابی کا بہانہ کرکے بچ گئی
میرا پیٹ بڑھ رہا تھا لیکن میں کھلے کپڑے پہن کر چھپا لیتی
جب 6 ماہ گزرے تو میری ماں کو پتہ چل گیا اس نے مجھ سے پوچھا تو میں نے سچ بتا دیا
جب چند دن رہ گئے تو والدین مجھے ہسپتال لے گئے
میں نے بچے کو جنم دے دیا اور ہم دوسرے روز گھر واپس آگئے
یہاں پھر محلے والے تنگ کرنے لگے
گاؤں کے نمبردار نے گند پھیلانے کے الزام میں مجھے اور میرے ماں باپ اور بھائیوں کو گھر سے نکال دیا
لڑکی کے بقول میرے بھائی مجھے اور بچے کو جان سے مارنا چاہتے تھے
لیکن ماں باپ نے بچا لیا کہ انسان کا قتل بہت بڑا گناہ ہے
جو ہوا قسمت کا لکھا سمجھ لو
اب بچے کو پال رہی ہوں ذرا بڑا ہو جائے تو کسی کو دے دیں گے
کیونکہ میری شادی ہونی ہے
بچہ پیارا لگتا ہے لیکن اس بچے کے ساتھ مجھے کون قبول کرے گا اور میں اک ناجائز بچہ لے کر کہاں جاؤں گی
مجھ سے غلطی ہوئی کہ والدین کو نہیں بتایا اور وقت پر کارروائی نہ کی
ورنہ شاید یہ دن نہ دیکھنا پڑتا
اب اللہ مالک ہے جو ہو گا دیکھا جائے گا
