pakistan

ذربائیجان کی ائیر ہوسٹس اور پتوکی کے احمد کی فیس بک پر دوستی، پیار اور پھر شادی

آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی ایک ایئر ہوسٹس محبت کے رشتے کو حقیقت بنانے کے لیے پاکستان آ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کی دوستی پنجاب کے علاقے پتوکی کے رہائشی احمد سے ہوئی، جو وقت کے ساتھ محبت میں بدل گئی۔

چند ملاقاتوں اور دونوں خاندانوں کی رضامندی کے بعد ایئر ہوسٹس پاکستان پہنچی جہاں احمد کے ساتھ ان کی شادی مقامی رسم و رواج کے مطابق دھوم دھام سے انجام پائی۔ شادی کی تقریبات میں اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔

شادی کے بعد احمد اپنی اہلیہ کے ساتھ آذربائیجان منتقل ہو گیا، جہاں دونوں نئی زندگی کا آغاز کر چکے ہیں۔ یہ جوڑا سوشل میڈیا پر بھی متحرک ہے اور اکثر اپنی خوشگوار یادوں اور مشترکہ زندگی کی تصاویر شیئر کرتا رہتا ہے، جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *