pakistan

9 سال پرانی دوستی قتل میں کیسے بدلی ؟ لرزہ خیز واقعہ

اوکاڑہ : دوستی کے نام پر دھبہ ، یار ،یار مار بن گیا ، 9 سال سے دوستی کے رشتے میں بندھے دو وکیل دوستوں کی سچی کہانی ۔۔۔۔ مق۔تول مرزا فرحان بیگ اور معظم شاہ کے درمیان تقریباً نو سال سے قریبی تعلق اور پیشہ ورانہ رفاقت قائم تھی۔ دونوں ایک ہی چیمبر میں وکالت کر رہے تھے اور ان کی دوستی اور محبت کی مثالیں دی جاتی تھیں ۔ مگر پچھلے ماہ کا واقعہ ہے ایک روز معظم شاہ اپنے دوست فرحان بیگ ایڈووکیٹ کو اپنے ساتھ دریائے راوی لے گیا جہاں اس نے اپنے دوست پر ساتھیوں کے ہمراہ شدید تش۔دد کیا گیا جس کے نتیجے میں مرزا فرحان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ لا۔ش کو اسی علاقے میں پھینک دیا گیا اگلے روز قا۔تل نے دوست کے اغ۔وا کی اطلاع دے کر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا ، جس میں خود ملزم بطور گواہ پیش ہوا ۔مورخہ 17-02-2026 کو نہر سے لا۔ش برآمد ہوئی اور شناخت نہ ہونے پر لاوارث قرار دے کر تدفین کر دی گئی ۔ افسوس کہ 19-02-2026 کو ورثاء کو معلوم ہوا کہ یہ لا۔ش مرزا فرحان بیگ کی تھی۔ ملزم اس دوران ورثاء کے ساتھ موجود رہا، قبر کشائی کی درخواست بھی دی، اور 21-02-2026 کو نمازِ جنازہ میں پہلی صف میں کھڑا ہو کر شرکت بھی کی۔بالآخر 22-02-2026 کو پولیس تفتیش کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور اطلاعات کے مطابق مرکزی ملزم اور شریک جرم دوستوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *