pakistan

جوئے میں بار بار ہار دی جانیوالی اداکارہ آسیہ کی درد بھری کہانی

جوئے میں بار بار ہار دی جانیوالی اداکارہ آسیہ : والد اور ماموں جب بھی جوئے میں ہارتے تو آسیہ فلمسازوں کی فلموں میں مفت کام اور نہ جانے کیا کچھ کرتی ۔ اس کا ماموں اکرم جو بعد میں حاجی اکرم بن گیا تھا، دوسرا آسیہ کا باپ، جسے شاہ جی کہہ کر پکارا جاتا تھا، ان دونوں نے آسیہ کو بہت ستایا بات یہ تھی کہ آسیہ کے ماموں اور باپ کو جوئے کی لت پڑ گئی تھی، باری اسٹوڈیو میں ہر رات جوا ہوتا تھا، اس محفل میں جب یہ دونوں جیب میں پڑی رقوم ہار جاتے تو وہ آسیہ کو داؤ پر لگا دیتے، اگلے دن لوگ بتاتے کہ رات ماموں اور باپ آسیہ کو ہار گئے، آسیہ کو ہارنے کا ایک مطلب یہ بھی ہوتا کہ وہ جیتنے والے کی فلم میں مفت کام کرے گی، مولا جٹ کی شاندار کامیابی کے بعد بھی یہ سلسلہ نہ رکا تو آسیہ ایک دن کسی کو کچھ بتائے بغٖیر کینیڈا کی ایک کاروباری شخصیت کے ہمراہ بیرون ملک چلی گئی وہاں اس سے شادی کر لی اور پھر اپنے انتقال تک لوٹ کر نہ آئی ، کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ اپنے انتقال سے صرف چند ہفتے قبل آسیہ علاج کی غرض سے پاکستانی آئی اور آغا خان ہسپتال کراچی میں کچھ روز داخل رہی اور پھر چپکے سے واپس چلی گئی ، کینیڈا میں ہی ان کا انتقال ہوا، اللہ کریم آسیہ مرحومہ کے درجات بلندفرمائے آمین 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *