pakistan

سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ ؟ صوبائی وزیر کا اہم بیان آگیا

لاہور (نیوز ڈیسک)موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 12 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کا موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے مقررہ تاریخ کے مطابق ہی دوبارہ کھولے جائیں گے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران سرد اور خشک موسم کے تسلسل کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *