گجرات میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنے تینوں بچوں کو قتل کردیا

گجرات میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنے تینوں بچوں کو قتل کرکے نعشیں جلادیں،نعشوں کو آزاد کشمیر کے علاقہ بھمبر میں دفن کیا گیا،گجرات پولیس نے خاتون سدرہ اور اس کے آشناکو گرفتار کرلیا،خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بچوں کے ہوتے ہوئے اس کی دوسری شادی نہیں ہوسکتی تھی۔تینوں بچوں کو فروٹ چاٹ میں نیند کی گولیاں دیکر بے ہوش کرکے گلے دبا کر قتل کیا گیا،بچوں کی عمریں 2 سے سات سال کے درمیان تھیں،ملزم بابر اور خاتون کی دوستی ٹک ٹاک کے ذریعے ڈیڑھ سال قبل ہوئی تھی۔
