pakistan

بالا کوٹ کا ایک غریب بزرگ اور دل کا بادشاہ سلطان راہی

سلطان راہی مرحوم کے ساتھ 350 کے قریب فلموں میں کام کرنے والے اداکار شیر خان بتاتے ہیں ۔۔۔ ایک بار ہم شوٹنگ کے لیے بالا کوٹ میں تھے۔ ایک ہوٹل میں قیام تھا، وہاں ایک بزرگ آئے اور سلطان راہی سے ملنا چاہا ، سلطان راہی کو بتایا گیا تو انہوں نے بزرگ کو اندر بلوا لیا ، بزرگ نے کہا میری بیٹی کی شادی ہے اور میں بہت غریب ہوں میری امداد کریں ، سلطان راہی مرحوم نے اپنی تسلی کرنے کے بعد اس دور میں (آج سے 40 سال پہلے ) نہ صرف اس بچی کی شادی کے لیے 1 لاکھ روپے دیے بلکہ شادی کی تمام تقریبات میں بھی شرکت کی ،۔۔۔ شیر خان مزید بتاتے ہیں ، سلطان راہی مرحوم نے میری ڈیوٹی لگا رکھی تھی کہ کسی غریب کی بہن بیٹی کی شادی ہو اور انہیں مدد کی ضرورت ہو یا کسی بیوہ کی زندگی میں کوئی مشکل ہو تو آپ نے مجھے بتانا ہے ، میں نے اپنے ہاتھوں سے سلطان راہی کے پیسوں سے کئی غریب گھرانوں کی زندگیوں میں خوشیاں بھریں، سردیوں میں سلطان راہی صاحب مجھے لے کر لنڈا بازار جاتے اور کمبلوں و گرم کپڑوں کے کئی بورے اٹھا لاتے اور ایورنیو سٹوڈیو میں رکھ کر کئی ماہ یہ سامان غریبوں میں تقسیم کرتے۔۔ شیر خان کے مطابق سلطان راہی نہ صرف انڈسٹری کو یتیم کر گیا بلکہ کئی غریب اور مسکین بھی اس کے جانے کے بعد دربدر ہوئے ۔۔اللہ کریم حاجی سلطان راہی کی مغفرت فرمائے آمین ثم آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *