pakistan

ڈاکٹر وردہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں لرزہ خیز حقائق بے نقاب

ایبٹ آباد سے ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہو گئی ہے، جس میں ان کی موت کا سبب گلا دبانے اور دم گھٹنے کو قرار دیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹ چکی تھی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ڈاکٹر وردہ کے دائیں کندھے، دائیں بازو اور دائیں ہتھیلی پر خراشیں موجود تھیں، جب کہ آنکھوں پر سوجن اور ناک سے خون بہنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

پوسٹمارٹم کے دوران حاصل کیے گئے اہم نمونے مزید تجزیے کے لیے فورنزک لیب بھجوائے جا رہے ہیں۔ یہ رپورٹ ڈسٹرکٹ ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر امجد محمود کے دستخطوں سے جاری کی گئی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *