لاہور میں یتیم لڑکی کے ساتھ لرزہ خیز واقعہ — ماں انصاف کی منتظر

لاہور کے علاقے شاد باغ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔
26 سالہ یتیم لڑکی کائنات انیس دن پہلے اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ آٹھ دن بعد ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی، جس شخص نے بتایا کہ کائنات ایمن آباد کے قریب بے ہوش پڑی ہے اور اسے نشے کے انجیکشن لگائے گئے ہیں۔
کائنات کی والدہ کے مطابق، اس نامعلوم شخص نے کائنات سے بات بھی کروائی اور کہا کہ “نمبر بچی نے خود دیا ہے”، مگر افسوس کہ اس کے بعد وہ نمبر مسلسل بند جا رہا ہے۔
والدہ نے پولیس کو درخواست دے رکھی ہے، لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
کائنات کی ماں لوگوں کے گھروں میں کام کر کے بچوں کی کفالت کرتی ہیں، جبکہ کائنات ماں کا ہاتھ بٹاتی تھی۔
ان کے مطابق، کائنات کو موبائل استعمال کرنا بھی نہیں آتا تھا۔
کائنات کی ماں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو جلد بازیاب کرایا جائے، تاکہ انصاف ہو اور ایک ماں کا دل سکون پائے۔ 💔
