pakistan

خیرپور میں خاندانی سانحہ ، بیوی نے شوہر اور چار بچوں کی جان لے لی

خیرپور میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا جہاں اقصیٰ نامی خاتون نے اپنے شوہر اور چار معصوم بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔
اقصیٰ کا تعلق سرگودھا سے تھا اور شادی کے بعد وہ خیرپور میں مقیم تھی۔
ذرائع کے مطابق شوہر نوید نے اپنے ہی گھر کی ملازمہ سے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے، جس کے ثبوت اقصیٰ کو مل گئے۔
خاندان کے بڑوں نے معاملہ سلجھانے کی کوشش کی، لیکن کچھ ہی عرصے بعد نوید نے ملازمہ سے نکاح بھی کر لیا۔
انتہائی ذہنی اذیت اور جذباتی ٹوٹ پھوٹ کے باعث اقصیٰ نے منصوبہ بندی کے تحت کھانے میں بے ہوشی کی دوا ملائی، اور شوہر و بچوں کے بے ہوش ہونے پر تکیہ رکھ کر سر میں گولیاں مار دیں۔
پانچ جانیں لینے کے بعد اس نے واٹس ایپ پر آخری سٹیٹس لگایا اور خود کو بھی گولی مار کر جان دے دی۔
پورا خاندان صفحہ ہستی سے مٹ گیا، علاقہ سوگوار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *