ڈیرہ غازی خان میں افسوسناک واقعہ – دوستی کی قیمت جان سے چکانی پڑی

گزشتہ رات ڈیرہ غازی خان میں پیش آنے والا جھگڑا ایک افسوسناک سانحے میں بدل گیا، جس میں ایک نوجوان ساجد وڈانی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ جھگڑا زمین یا عزت کے معاملے پر نہیں بلکہ لونڈے بازی کے تنازعے پر ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد وڈانی کا اس تنازعے میں کوئی قصور نہیں تھا، وہ صرف دوستی کے ناتے معاملہ سلجھانے گیا تھا، مگر بدقسمتی سے اسی دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور اسے جان سے مار دیا گیا۔
علاقے میں غم و غصے کی فضا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ 💔⚖️
