باپ کی جبلت نے معجزہ کر دکھایا: بیٹے کی زندگی بچ گئی

جارج بکرنگ کے بیٹے کو ہسپتال میں برین ڈیڈ قرار دے دیا گیا اور ڈاکٹرز نے لائف سپورٹ ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ لیکن باپ کی حس ماننے کو تیار نہ تھی۔ جارج نے ضد کرتے ہوئے کہا کہ لائف سپورٹ نہ ہٹائی جائے، اور جب ڈاکٹر نہ مانے تو اس نے پستول نکال کر دھمکی دی کہ اگر کسی نے لائف سپورٹ ہٹائی تو اس کی خیر نہیں۔
ہسپتال کو فوری لاک کر دیا گیا اور مزید ٹیسٹ کیے گئے۔ جارج نے بیٹے سے کہا کہ اگر سن سکتا ہے تو اس کا ہاتھ دبائے، اور حیرت انگیز طور پر بیٹے کے لمس میں حرکت محسوس ہوئی۔
اس موقع پر جارج نے ہتھیار پھینک دیے اور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ عدالت نے گیارہ ماہ کی سزا سنائی، لیکن معجزہ یہ ہوا کہ بیٹا دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ آیا۔
واقعہ نے ثابت کر دیا کہ باپ کی غائبی حس نے بیٹے کی جان بچا لی۔ ❤️