کہروڑپکا: بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا 16 گریڈ کا سرکاری ملازم CCD ٹیم کی محنت سے گرفتار

لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اتنے بڑے عہدے پر بیٹھے شخص کو سزا نہ ملی تو CCD کی کارکردگی پر سوال اٹھے گا۔
افضل نامی یہ شخص محلہ ظفر آباد کا رہائشی اور پاکستانی اٹامک انرجی ڈیپارٹمنٹ میں سولہویں گریڈ کا سینئر ملازم ہے، جو واقعہ کے بعد اسلام آباد فرار ہوگیا تھا۔ تاہم CCD ٹیم نے انتھک محنت اور ریڈ کے دوران اسے گرفتار کرلیا۔
CCD انچارج کہروڑپکا عارف حسین شاہ، مصطفی صاحب، مغیز صاحب اور ارشاد صاحب کی ٹیم ورک اور اللہ کے فضل سے یہ کامیابی ممکن ہوسکی۔