pakistan

سرنکوٹ مدانہ میں موٹر سائیکل حادثہ، دو جوان بھائی جاں بحق

انا للہ وانا الیہ راجعون… یہ افسوسناک حادثہ سرنکوٹ کے علاقے مدانہ میں پیش آیا، جہاں گزشتہ شام دو بھائی موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت شعیب اور جہانگیر کے نام سے ہوئی، جو ابھی جوانی کی دہلیز پر قدم ہی رکھ رہے تھے۔ اچانک موت نے ان کے خوابوں اور والدین کی امیدوں کو مٹا دیا۔

اہل علاقہ اور عزیز و اقارب اس صدمے میں غمزدہ ہیں، جبکہ ماں پر گزرنے والا کرب ناقابلِ بیان ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں سب اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت اور دعا کی جارہی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین یا رب العالمین۔ 💔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *