pakistan

تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر، ننھے پھولوں کی زندگیاں چر گئی

جمعہ کے دن چھٹی کی خوشی اور دو دن کے ویک اینڈ کی مسرت آنکھوں میں سمیٹے، سکول کے لیے تیار ہوتے ننھے معصوم بچے اور شہزادیوں جیسی بیٹیاں، جو محفلِ میلاد کی تیاری میں شاید بنا ناشتہ کیے، نیند بھری آنکھوں کے ساتھ گھر سے نکلے تھے۔

لیکن ایک تیز رفتار ڈمپر نے ان کے نازک جسموں کو کچل ڈالا، وہ جسم جو اتنے شدید دھچکے برداشت نہ کر سکے۔ ایک ہی پل میں ہزاروں خواب، سپنے اور خوشیاں ماؤں باپ کے ہاتھوں سے چھن گئیں، اور والدین کو زندگی بھر نہ ختم ہونے والی اذیت دے گئے۔

صاف شفاف یونیفارم خون میں لت پت ہوگئے، کلاس روم جانے کی خوشی اور دوستوں سے ملاقات کی چاہ موت کے اندھیروں میں گم ہوگئی۔ 😢💔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *