اسلام آباد سے لاہور: بس کھائی میں جا گری، 9 افراد جاں بحق، 31 زخمی

چکوال کے قریب اسلام آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہو گئے۔ حادثہ موٹروے پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا، جہاں بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو کلر کہار اور راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر 6 اموات رپورٹ ہوئیں، بعد میں 3 مزید زخمی دم توڑ گئے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو چکا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے