pakistan

تونسہ شریف: انسانیت کانپ گئی—بھائی، آنکھوں میں آنسو دبائے، ریپ زدہ بہن کو اٹھائے ہسپتال کی طرف بھاگ رہا ہے

ریتڑہ نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا دن دیہاڑے چار افراد نے چوڑیاں بیچنے والی دوشزہ مسمات بختاور بی بی دختر خالقداد قوم چھینہ کو اغوا کرکے اسلحہ کے زور پر باری باری ریپ کرتے رہے تفصیلات کے مطابق ریتڑہ کی نواحی بستی بولانی میں چوڑیاں بیچنے والی دوشیزہ کو شانن ولد تگہ قوم میرانی سکنہ بستی بولانی محبت ولد مولا داد قوم میرانی اسماعیل ولد رشید اور ایک کس نامعلوم نے دو موٹرئیکل ہونڈا125پر پسٹل 30بور کے زور پر زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر جنگل میں لے گئے اور باری باری ریپ کرتے رہے لڑکی روتی چیختی چلاتی رہی

مگر ظالموں کو ترس نہ آیا پھر درندوں نے جب لڑکی بے ہوگئی تو اسے جنگل میں بے رحم پھینک کر فرار ہوگئے جب لڑکی کو ہوش آیا تو لڑکی کے بھائی وغیرہ ڈھوتے ہوئے وہاں پہنچے اور لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت ہسپتال لے گئے وہاں لڑکی کا علاج معالجہ کرایا اور لڑکی کو ہوش آگیا تو لڑکی نے بیان دیا کہ محھے چار درندوں نے اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے مجھے جنگل لے گئے مجھے مارتے رہے

اور میرےساتھ زبردستی باری باری ریپ بھی کرتے رہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریتڑہ پولیس اور ڈی ایس پی تونسہ موقع پر پہنچ گئے ملزمان پر اغوا اور زنا کی ایف آئی درج کردی اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ملزمان کے گھرچھاپے مارتے رہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ رہتڑہ نے کہا

کہ مظلومہ کو مکمل انصاف فراہم کیا جاۓ گا اور ملزمان کوگرفتار کر کےکیفے کردار تک پہنچایا جائے گاواضح رہے

کہ ملزم با اثر ہیں اورانھیں سیاسی آشیر آباد حاصل ہے بختاور مائی نے کہا کہ اگر مجھے انصاف فراہم نہ کیا گیا تو میں ڈی ایس پی آفس تونسہ کے سامنے اپنے آپ کو آگ لگا کر خود کشی کر لونگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *