بریکنگ: سرحد پر ایف 16 تعینات، فوجی الرٹ، بڑی جنگ کے بادل منڈلانے لگے

کمبوڈیا (نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر جھڑپوں میں شدت آ گئی، جس میں 11 شہری اور ایک فوجی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تھائی وزارت خارجہ کے مطابق کمبوڈین فوج نے شہری علاقوں اور اسپتال پر حملے کیے جبکہ کمبوڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے دفاع میں کارروائی کی۔
تھائی فوج نے کشیدگی کے بعد سرحدی علاقوں میں ایف 16 طیارے تعینات کر دیے ہیں۔ متعدد مقامات پر جھڑپیں جاری ہیں، جو پرانے سرحدی تنازع کا حصہ ہیں اور مئی میں دوبارہ شدت اختیار کر گئی تھیں۔
ادھر، چین نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ بات چیت سے مسائل حل کریں۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرانے کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا۔