pakistan

فیس بک پر دوستی ہوئی، محبت میں بدلی، امریکی خاتون شادی کیلئے پاکستان آ گئی

اسلام آباد: شکاگو سے تعلق رکھنے والی امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی ہیں تاکہ دیر اپر کے رہائشی ساجد زیب خان سے شادی کر سکیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مینڈی نامی یہ خاتون ساجد کی دعوت پر پاکستان آئی ہیں، جبکہ ساجد نے پولیس کو بتایا کہ اسے سیکیورٹی کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ جلد نکاح کرنے والے ہیں۔

ساجد کا کہنا ہے کہ اس کی مینڈی سے دو سال قبل فیس بک پر ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد رابطے جاری رہے۔ مینڈی نے ساجد کو شادی کی پیشکش کی، جسے ساجد نے قبول کیا اور دونوں نے اپنے خاندانوں کو اعتماد میں لے لیا۔

اتوار کے روز ساجد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پھولوں کے گلدستے کے ساتھ مینڈی کا استقبال کیا، جس کے بعد وہ مینڈی کو اپنے گاؤں عشیرئی درہ، صدیقہ بانڈہ لے گیا، جہاں مقامی افراد نے مہمان کا پرجوش خیرمقدم کیا۔ مینڈی پیشے کے لحاظ سے ایئر ہوسٹس ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کا پہلا پاکستان کا سفر ہے، جہاں آ کر انہیں اندازہ ہوا کہ پاکستان ایک خوبصورت اور پرامن ملک ہے۔ ساجد کے مطابق، دونوں مقامی روایات اور اسلامی طریقے سے جلد نکاح کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *