مریم فیصل لیک ہونے والی ویڈیوز کا نشانہ بننے والی پانچویں ٹک ٹاکر بن گئیں

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مریم فیصل ان پانچویں سوشل میڈیا انفلوئنسر بن گئی ہیں جن کی مبینہ نجی ویڈیوز لیک ہونے کی خبروں نے ہلچل مچا دی ہے۔
اس سے قبل کنول آفتاب، مناہل ملک، عمشہ رحمان اور متھیرا خان کی ویڈیوز لیک ہونے کے واقعات پیش آ چکے ہیں، اور اب ایک ویڈیو مریم فیصل کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس پر مختلف چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔
مبینہ طور پر لیک ہونے والی ویڈیو میں مریم فیصل سے مشابہ خاتون کو ایک مرد کے ساتھ نجی لمحات میں دکھایا گیا ہے، تاہم اب تک مریم فیصل نے اس ویڈیو کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
اس واقعے کے بعد پاکستان میں ڈیجیٹل پرائیویسی اور آن لائن انفلوئنسرز کو درپیش ہراسانی کے مسائل پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔
مریم فیصل، جو اپنی دلکش ویڈیوز کی وجہ سے ٹک ٹاک پر کافی مقبول ہیں، اس سلسلے کی نئی کڑی بن گئی ہیں جس کا آغاز مناہل ملک کی ویڈیوز لیک ہونے سے ہوا تھا۔