World

ایرانی میزائل حملے سے اسرائیل میں سٹاک ایکسچینج عمارت کوشدیدنقصان

ایب ڈیسک: ایرانی میزائل حملے سے اسرائیل میں تباہی مچ گئی، بھاری مالی و جانی نقصان ، علاقے میں ایمرجسنی نافذ، عمارتیں منہدم ہونے کا خطرہ، عوام کو فوری طور پر علاقہ خالی کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی میزائل حملے سے اسرائیل میں تباہی مچ گئی ہے، اس حملے میں اسرائیلی سٹاک ایکسچینج کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، رامات گان میں شدید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایران کے تازہ ترین میزائل حملے میں رامات گان کے علاقے میں واقع اسرائیلی سٹاک ایکسچینج کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، یہ عمارت تل ابیب کے مشرق میں واقع ہے، اس ایرانی حملے کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث تل ابیب سٹاک ایکسچینج کی عمارت سمیت اردگرد کی عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔
حکام کی جانب سے عمارت کے منہدم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو وہاں سے نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رامات گان کے ڈائمنڈ ایکسچینج ڈسٹرکٹ میں بھی شدید تباہی ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل حملے سے علاقے میں بھاری مالی نقصان ہوا ہے جبکہ کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *