باراتیوں کی کار دریا میں گر گئی، دلہا سمیت خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

گلگت( نیوز ڈیسک)گلگت میں باراتیوں کی گاڑی میں دریا میں گرنے سے دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق گلگت میں چھلت نگر میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گر گئی ،پولیس کے مطابق حادثے میں دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہو گئے،باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا،پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 3لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔