pakistan

عشق پاکستان میں ہی اندھا نہیں ھوتا بلکہ امریکہ میں بھی ہوسکتا

عشق پاکستان میں ہی اندھا نہیں ھوتا بلکہ امریکہ میں تو اندھا دھند ھوتا ھے 

جھنگ
امریکہ سے آئی 27 سالہ خاتون نے جھنگ کے 29 سالہ نوجوان سے شادی کرلی۔ امریکہ کے شہر ساوتھ کیرولینا کی رہائشی 27 سالہ کیرنشا میڈسائن گریس شادی کے لئے جھنگ پہنچ گئ۔خاتون کا موضع حسن خان کے رہائشی 29 سالہ نعیم الحسن سے دو سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ ہوا۔مسلسل رابطے کے بعد وہ آج جھنگ پہنچی، جامعہ عربیہ دٙارالھُدیٰ میں اسلام قبول کرکے اپنا اسلامی نام کنیزعائشہ رکھ لیا۔ کنیز عائشہ کچہری پہنچی جہاں رانا عامر شہزاد ایڈووکیٹ کے چیمبر میں نکاح کی تقریب منعقدہوئی۔اس موقع پر دلہا دلہن انتہائی خوش دیکھائی دیئے۔امریکی خاتون کی اس سے قبل امریکہ میں شادی ہوئی تھی اس میں سے تین بیٹیاں پیدا ہوئی تاہم نعیم الحسن کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنے پہلے شوہر سے طلاق لیکر پاکستان پہنچ گئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *