نوجوان کیلئے عید کا دن تکلیف سے بھر گیا

آج کچھ علاقوں میں جب ہر طرف عید کی خوشیاں منائی جا رہی تھیں، ہمارے علاقے باجوڑ میں ایک جوان بیٹا حذیفہ خان والدین کو روتا چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گیا۔
ایک معصوم سا خواب، ایک دھوکہ، اور پھر ماں باپ کا خوف…
کسی نے اس نوجوان کو جھانسہ دیا: “مجھے 20 لاکھ دو، میں تمہیں دکان دوں گا”
اس نے 20 لاکھ لے کر اسے دھوکہ دیا۔۔۔
نوجوان نے اپنے ماں باپ سے چپکے سے رقم نکال کر دے دی، جب باپ کو معلوم ہوا تو ڈانٹا نوجوان دل برداشتہ ہوا اور زہر کھا لیا اور آج وہ چل بسا۔

یہ واقعہ ایک پیغام ہے:
والدین: اپنے بچوں سے بات کریں، صرف غصہ نہ کریں، سمجھائیں، سنبھالیں۔
اور آج کل کے بچے معمولی سی بات پر زہر پی لیتے ہیں، خودکشی جیسے سخت فیصلے کر لیتے ہیں۔
زندگی میں ناکامی آتی ہے، ڈانٹ پڑتی ہے، دھوکے بھی ہوتے ہیں —
لیکن ان سب کا مطلب یہ نہیں کہ زندگی ختم کر دی جائے۔
یہ بہادری نہیں، یہ خود پر اور اپنے ماں باپ پر ظلم ہے۔
زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے ضائع نہ کرو۔
ماں باپ سے کبھی کوئی بات نہ چھپاؤ، ان سے بات کرو، ان کا سہارا لو۔

اور معاشرے والو: دھوکہ دینا گناہ ہے، لیکن کسی کی جان کا سبب بن جانا… ناقابل معافی ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، والدین کو صبر جمیل دے، آمین