pakistan

کراچی میں بڑا افسوسناک واقعہ، البدر ہائیر سیکنڈری اسکول میں اُستاد 

البدر ہائیر سیکنڈری اسکول میں پیش آنے والا واقعہ نہ صرف شرمناک ہے بلکہ ہمارے تعلیمی اداروں کی حرمت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

مدرسہ کی ایک قابل احترام، باحجاب، حافظۂ قرآن استانی کو صرف اس “جرم” کی پاداش میں زد و کوب کیا گیا کہ انہوں نے ایک طالبہ کو کلاس میں وقت کی پابندی نہ کرنے پر مختصر کھڑا کیا

طالبہ عیشال شاہد نے اگلے روز اپنی والدہ اور ماموں عبدالحفیظ (پولیس افسر، تعینات لیاری تھانے) کے ساتھ مل کر کلاس روم میں داخل ہو کر نہ صرف معزز استانی کے چہرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی بلکہ ان کا نقاب پھاڑ کر انہیں لہو لہان کر دیا۔

یہ واقعہ نہ صرف ایک استانی کی توہین ہے بلکہ اس قوم کی ماؤں، بہنوں اور تعلیم کے شعبے پر ایک حملہ ہے۔

ہم وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:

عبدالحفیظ کو ملازمت سے برطرف کر کے فوری گرفتار کیا جائے۔

متاثرہ استانی کو مکمل تحفظ، انصاف اور علاج فراہم کیا جائے۔

وزیر تعلیم اور ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز واقعے کا نوٹس لے کر اسکول انتظامیہ سے باز پرس کریں کہ ادارے میں سیکیورٹی اور حدود کا خیال کیوں نہ رکھا گیا۔

اساتذہ کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔ اگر آج خاموشی اختیار کی گئی تو کل ہر استاد غیر محفوظ ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *