pakistan

مون سون بارشوں پر الرٹ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں سے متعلق خطرے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

فیڈرل فلڈ کمیشن کے اجلاس میں، جس کی صدارت وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو نے کی، بتایا گیا کہ جولائی سے ستمبر کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، خاص طور پر شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ شمالی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کم جبکہ ملک بھر میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے، جو موسمی خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔

ایف ایف ڈی نے بڑے شہروں میں صفائی مہم، بیراجوں، پلوں اور نالوں سے تجاوزات و ملبہ ہٹانے کی ہدایت دی۔ تربیلا اور منگلا ڈیم کی جانب سے سیلابی ایس او پیز پیش کیے گئے، جبکہ ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے نے حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ میاں معین وٹو نے عوام اور انفراسٹرکچر کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *