World

قرض میں ڈوب گئے تھے” — ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے کار میں زہر کھا کر خودکشی کر لی

بھارت میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے زہر کھا کر اجتماعی خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست ہریانہ کے شہر دیہرادون سے تعلق رکھنے والے خاندان کے ساتھ پیش آیا، جنہوں نے مبینہ طور پر مالی پریشانیوں سے تنگ آ کر خودکشی کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق خاندان شدید مالی بحران میں مبتلا تھا، جو اس انتہائی اقدام کی وجہ بنا۔ پریوین مِتل، جو دیہرادون کے رہائشی تھے، اپنے خاندان کے ہمراہ پنچکولہ کے باگیشور دھام میں ہونے والے ایک روحانی پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پروگرام کے اختتام پر وہ واپس دیہرادون جا رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق سب سے پہلے مقامی افراد نے گاڑی میں موجود لوگوں کو بےچینی کی حالت میں دیکھا۔ انہوں نے فوراً کار کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور پولیس کو اطلاع دی۔

پنیت نامی ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ ہمارے گھر کے قریب پیش آیا۔ کسی نے کہا کہ ایک کار باہر کھڑی ہے جس پر تولیہ ڈالا گیا ہے۔ جب ہم نے پوچھا تو بتایا گیا کہ وہ بابا کے پروگرام میں آئے تھے، ہوٹل نہ ملنے کی وجہ سے کار میں ہی سو رہے ہیں۔ ہم نے انہیں گاڑی ہٹانے کا کہا۔

اس کے بعد ہم نے دیکھا کہ وہ سب الٹیاں کر چکے تھے۔ ہم نے ایک شخص کو گاڑی سے نکالا، وہی واحد فرد تھا جو سانس لے رہا تھا، باقی سب بے ہوش پڑے تھے۔ پنیت کے مطابق، اس متاثرہ شخص نے آخری الفاظ میں کہا کہ “میں بھی پانچ منٹ میں مر جاؤں گا، کیونکہ میں نے بھی زہر کھا لیا ہے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *