پاکستان کی معروف شخصیت انتقال کر گئی ہر طرف سوگ کا سماں
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔ مظہر علی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق اداکار دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زیرِ علاج تھے۔مظہر علی کے سوگواروں میں 2بیٹیاں، ایک بیٹا اور اہلیہ شامل ہیں۔ اداکار مظہر علی نے ماضی کے مشہور ٹی وی ڈراموں عروسہ ‘افشاں‘ تعبیر، بادلوں پر بھروسہ، شاہین، خدا اور محبت، ہالہ، آسمان تک دیوار اور میرا انتظار کر میں اہم کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی تھی۔دریں اثناء گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری‘ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ‘ ڈاکٹر خالد مقبول اور دیگر رہنماؤں نے معروف اداکار مظہر علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔