شدید دھند اور سردی کے باعث چھٹیوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی
لاہور (نیوز ڈیسک )سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔ سردی کی چھٹیوں میں اضافہ ہر گز نہیں کیا جا رہا نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول 13 جنوری سے ہی کھلیں گے۔ والدین کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان دھرنے کی بجائے ہر اقدام کی تصدیق کیلئے محکمہ تعلیم کے آفیشل سوشل میڈیا پیج کو فالو کریں۔ خالد نذیر وٹو نے کہا کہ محکمہ تعلیم والدین، بچوں اور تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والا کسی بھی قسم کا اعلان یا اقدام اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج کے ذریعے شئیر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور دیگر سٹیک ہولڈرز صرف اور صرف آفیشل پیج “سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب” سے ہی رہنمائی لیں۔