اگرنکاح ہو جائے تو رخصتی سے پہلے شوہر بیوی سے معاشرت کر سکتا ہے یا نہیں
شرعاً نکاح کے بعد لڑکا لڑکی باہم بیوی شوہر ہوجاتے ہیں اور وہ تمام امور جو بیوی وشوہر کے ہیں ان سے متعلق ہوجاتے ہیں تاہم عموما رخصتی سے پہلے جنسی تعلقات قائم کرنا اچھا نہیں سمجھا جاتا اس لیے شوہر کو چاہیے کہ تاوقت رخصتی اس سے گریز کرے اور بیوی کو اس پر مجبور نہ کرے اور بیوی کو چاہیے کہ منع کرنے کے بجائے حسن انداز سے یہ بات شوہر کو سمجھادے تاکہ شوہر کی نافرمانی زم نہ آئے۔ واضح رہے کہ ایسے ماحول میں رخصتی میں تاخیر کرنا بہی مناسب نہیں، گھروالوں کو چاہیے کہ رخصتی میں زیادہ تاخیر نہ کریں اور اس سلسلے میں چلے آرہے کسی بھی قسم کے رسم ورواج کی پابندی نہ کریں۔