pakistan

بورے والا: بیوی نے شوہر کو چھری کے وار سے قتل کرنے کی کوشش کی

بورے والا کے علاقے چک 28 (اخترباد روڈ) میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں مہوش اسلم نامی عورت نے اپنے شوہر اظہر اقبال کو بہانے سے شہر لے جا کر چھری کے وار سے قتل کرنے کی کوشش کی۔

اہلِ خانہ کے مطابق مہوش صبح سے بیماری کا ڈرامہ کر رہی تھی اور شام کو شوہر کے ساتھ دوا لینے کے بہانے شہر گئی۔ واپسی پر ویران جگہ پہنچتے ہی اس نے برقعے میں چھپایا ہوا خنجر نکالا اور اچانک شوہر کی گردن پر پے در پے وار شروع کر دیے۔ وہ اس کی گردن اور سینے کو نشانہ بنا رہی تھی جبکہ شوہر نے مزاحمت کرتے ہوئے ہاتھ پر زخم کھائے۔ حتیٰ کہ دو سالہ معصوم بیٹی پر بھی وار کرنے کی کوشش کی گئی مگر باپ نے بیٹی کو سینے سے لگا کر بچا لیا۔

شدید زخمی ہونے کے باوجود اظہر اقبال نے چھری اس کے ہاتھ سے چھین لی جس کے بعد عورت موقع سے فرار ہوگئی۔ عینی شاہدین نے زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ عورت اپنے خاندان کی ملی بھگت سے منصوبہ بنا کر شوہر کو قتل کرنا چاہتی تھی اور اب نئے شکار کی تلاش میں ہے۔ مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے مجرموں کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کے بھیانک جرم کی جرات نہ کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *